منگلورو،27؍فروری (ایس او نیوز) حجاب پر کالجوں میں اچانک پابندی عائد کرنے اور باحجاب طالبات کے کالجس کا بائیکاٹ کرنے اور احتجاج کرنے کو لے کر احتیاطی اقدامات کے طور پر کئی علاقوں کے تعلیمی اداروں کے اطراف امتناعی احکامات نافذ ہیں، اسی طرح کے احکامات دکشن کنڑا ضلع میں دپٹی کمشنر نے عائد تھے جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری تازہ احکامات کے مطابق اسکولوں اور کالجوں کے اطراف دو سو میٹر کی حدود میں 5؍ مارچ کی صبح 6 بجے تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔
واضح رہے کہ یہاں حجاب اور زعفرانی شال تنازعہ کے بعد ابتدا میں 14؍تا 19 ؍ فروری اور پھر توسیع کرتے ہوئے 26 ؍ فروری تک امتناعی احکامات نافذ تھے۔ اب اس میں 5؍مارچ تک مزید توسیع کی گئی ہے۔ جس کے تحت 5 سے زائد لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونا، احتجاجی مظاہرہ کرنا، نعرے لگانا اور جلوس نکالنا ممنوع ہے۔